پیپلز پارٹی کا احتجاج عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، شرجیل میمن کا دعویٰ 

پیپلز پارٹی کا احتجاج عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، شرجیل میمن کا ...
پیپلز پارٹی کا احتجاج عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، شرجیل میمن کا دعویٰ 

  

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک شخص نے ملک کو دنیا بھر میں اکیلا کردیا ہے،پیپلز پارٹی کا احتجاج عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ۔

حیدرآبادمیں مہنگائی اوربیروزگاری کےخلاف پیپلز پارٹی کےاحتجاج کےموقع پرشرجیل انعام میمن نےکارکنوں سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی، نااہلی اور بیروزگاری کا طوفان ہے، ایک شخص کی نااہلی کی وجہ سے پورا ملک تکلیف میں ہے، اس وقت عوام کا احتجاج فطری ہے، عوام خود سڑکوں پر نکلے ہیں اور چاہتے ہیں اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ فوری عمران خان استعفی دیں اور نئے الیکشن کرائے جائیں، نااہل حکمران کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، بلاول بھٹو زرداری جب اگلی کال دیں گے تو عوام اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -