"آج پلاننگ ٹھیک نہیں تھی، بابر نے بہت زیادہ گیندیں کھیلیں" انضمام الحق نے گرین شرٹس کی غلطیاں بتادیں

"آج پلاننگ ٹھیک نہیں تھی، بابر نے بہت زیادہ گیندیں کھیلیں" انضمام الحق نے ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی افغانستان کے خلاف پلاننگ ٹھیک نہیں تھی ، بابر اعظم نے بہت زیادہ گیندیں کھیلیں، پاکستان کو اپنی بیٹنگ کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیموں کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ جیت سے بھی سیکھتے ہیں،آج پاکستان کی بیٹنگ نے مجھے پریشان کردیا ہےاور یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ  افغانستان کے خلاف پاکستان بیٹنگ میں ناکام نظر آیا ہے اور ہمارے بلے بازوں نےبیٹنگ میں اتنااچھاپرفارم نہیں کیا تاہم ہمارے باؤلرز نےاچھی باؤلنگ کی ہے،آج کی پلاننگ ٹھیک نہیں تھی، بابر اعظم نے بہت زیادہ گیندیں کھیلیں، انہوں نے 47 گیندیں کھیل کر 51 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نےکہاکہ حسن علی اتنے اچھےردھم میں نظر نہیں آئےلیکن مجھے امید ہے کہ وہ کم بیک کر لیں گے،مجھے حسن علی کی پرفارمنس نے نہیں پاکستانی بیٹنگ نے پریشان کیا ہے،جس طرح ہم چیز کر رہے ہیں وہ کافی پریشان کن ہے ،ابھی ہم 150/145سے پھنس رہے ہیں وہ پریشان کن ہے،پاکستان کو اپنی بیٹنگ کے بارے میں سوچنا پڑے گااور بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آصف علی نے چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور ناقابلِ شکست رہا ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس انڈیا اور نیوزی لینڈ کو بھی دھول چٹا چکے ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Expert Opinion -