"افغان ٹیم نے متاثر کن کھیل پیش کیا، میں نے ایسا  کبھی نہیں دیکھا" وزیر اعظم عمران خان نے پیغام جاری کردیا

"افغان ٹیم نے متاثر کن کھیل پیش کیا، میں نے ایسا  کبھی نہیں دیکھا" وزیر اعظم ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر گرین شرٹس کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بہترین کھیل پیش کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا "بہت مبارک ٹیم پاکستان! افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا۔ مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔"

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آصف علی نے چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور ناقابلِ شکست رہا ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس انڈیا اور نیوزی لینڈ کو بھی دھول چٹا چکے ہیں۔