آر ٹی اوملتان ‘نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بھاری کھیپ ضبط
ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)ملتان کی جانب سے شہر کی مختلف مارکیٹس پر چھاپے نان کسٹم امپورٹڈ سگریٹ کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔تفصیل کے مطابق چیف کمشنر آر ٹی او کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ربنواز بھٹی کا خفیہ اطلاع پر شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سیگریٹ کی بھاری مقدار برآمد،جبکہ دوسری طرف کئی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
دکاندار اپنی دکانیں بند کر کے فرار۔سدرن بائی پاس،محمود کوٹ،بہادر پور،بہاالدین زکریا یونیورسٹی،بچ ولاز،نہالے والا،لطف آباد،پکی پل،نواب پور،برساتی اور بندبوسن پر چھاپے مارے گئے اور نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سیگریٹ کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔امپورٹڈ سیگریٹ میں رئیل بزنس،پلاٹینیم کیساتھ اور بھی امپورٹڈ سیگریٹ برآمد۔نواب پور روڈ پ بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سیگریٹ قبضے لے لی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ملتان کا مزید کہنا تھا کہ نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سیگریٹ بیچنے والے خلاف کریک ڈان جاری ہے،