کچے کے 5 ڈاکوؤں نے پولیس کو گرفتاری دے دی

کچے کے 5 ڈاکوؤں نے پولیس کو گرفتاری دے دی
کچے کے 5 ڈاکوؤں نے پولیس کو گرفتاری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکار پور  کے کچے میں 5 ڈاکوؤں نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاڑکانہ کے مطابق کچےمیں آپریشن سے خطرناک ڈاکو سرنڈرپر مجبور ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 5 ڈاکوؤں نے شکارپور پولیس کو گرفتاری دے دی ہے، ان کا کہنا تھاکہ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں اور آپریشن جاری رہےگا۔سرنڈر کرنے والے 5 ڈاکوؤں میں ظہور جتوئی، محمد نواز جتوئی، اکبر بکھرانی، عمران بکھرانی، غلام مصطفیٰ بکھرانی شامل ہیں۔ یہ ڈاکو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔