امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز دیدی

Oct 29, 2024 | 11:40 AM

دوحا(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا نے غزہ جنگ بندی کیلئے 28 روز کی تجویز دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بِل برنس نے اسرائیلی اور قطری حکام سے گفتگو میں یہ تجویز پیش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی قید سے 8 یر غمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی رہا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
دوسری جانب لبنان کی وادی بقا میں اسرائیل کے حملوں میں 60 شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ بعلبک شہر میں 16 شہری شہید ہوئے۔
ادھر حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے راکٹ حملے کئے گئے جس پر اسرائیل نے حزب اللہ کے 100 سے زائد راکٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جہاں صیہونی فوج کے حملوں میں 53 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غز ہ جنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ 

مزیدخبریں