عراق نے اسرائیل کیخلاف سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ کیوں لکھا ۔۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Oct 29, 2024 | 03:23 PM

بغداد(آئی این پی )عراق نے اسرائیل کیخلاف سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ  کیوں لکھا ۔۔۔؟  اس حوالے سے جوتفصیلات سامنے آ ئی ہیں ان کے مطابق ایران حملے کیلئے فضاء استعمال کرنے پر عراق اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ پہنچ گیا ہے جہاں عراقی حکومت کے ترجمان باسم علوادی نے کہا  ہےکہ صیہونی ریاست نے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی جو قابل مذمت ہے ۔

"آئی این پی " نے فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق  رپورٹ کیا ہے کہ حکومتی ترجمان باسم علوادی نے ایک بیان میں بتایا کہ عراق نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ لکھا ،خط میں کہا گیا ہے کہ26اکتوبر کو صیہونی ریاست کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کیلئے عراقی فضائی حدود استعمال کیا گیا۔ خط میں عراق کی فضائی حدود اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی مذمت کی گئی ہے۔ اسرائیل نے  چند روز قبل ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے جبکہ اسرائیل کی ڈیفینس فورسز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے مہینوں سے جاری حملوں کے جواب میں ایسا کیا گیا۔

مزیدخبریں