سپر ایٹ مرحلہ،پاکستان جنوبی افریقہ سے ہارتا ہوا میچ جیت گیا

سپر ایٹ مرحلہ،پاکستان جنوبی افریقہ سے ہارتا ہوا میچ جیت گیا
سپر ایٹ مرحلہ،پاکستان جنوبی افریقہ سے ہارتا ہوا میچ جیت گیا

  

پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے شکست سے دوچار کردیا اور اپنے سیمی فائنل تک رسائی کو آسان بنالیا ہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اس میچ میں بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کو صرف 133 رنز تک محدود کردیا جس کے بعد لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ آسانی سے جیت جائے گا لیکن پاکستان نے یہ میچ کانٹے دار مقابلے کے بعد اپنے نام کیا ہے پاکستانی ٹیم کی جانب سے عمر گل اور عمر اکمل کی بہترین بیٹنگ جیت کا سبب بن گئی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کئی مرتبہ ایسے موڑ پر بھی آگیا کہ لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے میچ کا پانسہ بدل دیا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے اس میچ میں عمدہ بیٹنگ کے بجائے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان کی ٹیم کے کھیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے پاکستان کو اس کامیابی کے بعداب بھارت کے خلاف کل کھیلے جانے والے میچ میں ضرور فائدہ ہوگا اس کامیابی کے بعد پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں او ر اس کا اس کو بہت فائدہ حاصل ہوگا پاکستانی باﺅلنگ کی تعریف ضروری ہے سعید اکمل اور حسن رضا نے عمدہ باﺅلنگ کی لیکن پاکستان کے ابتدائی بیٹسمین وہ کھیل پیش نہیں کرسکے جو ان کو کرنا چاہیئے تھا انہوں نے شائقین کو بہت مایوس کیا اس میچ میں کامیابی کاسہرا باﺅلرز کو جاتا ہے عمر اکمل اس میچ کے ہیرو ثابت ہوئے اور انہوں نے ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا جنوبی افریقہ کے خلاف اس میچ میں کامیابی بہت بڑی کامیابی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس وقت ٹی ٹونٹی میچوں کی نمبر ون ٹیم ہے اس میچ میں کامیابی کے بعد اب پاکستان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی بہتری ہوگی پاکستان کا اب اگلا امتحان بھارت کے خلاف کل کھیلے جانے والا میچ ہے اور اس میچ میں بھی امید ہے کہ پاکستان اسی طرح عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے ضرو ر کامیابی حاصل کرے گا۔

مزید :

کالم -