پولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت، مقدمہ کا حکم ،سرکل کے اعلیٰ پولیس حکام گرفتار

پولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت، مقدمہ کا حکم ،سرکل کے اعلیٰ پولیس حکام ...
پولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت، مقدمہ کا حکم ،سرکل کے اعلیٰ پولیس حکام گرفتار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ آئی نائن میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیاگیاگوجرانوالہ شہری جاں بحق ہوگیاہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیدیاجس پر سرکل کے اعلیٰ حکام کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ آئی نائن میں گوجرانوالہ کے سعادت کوپوچھ گچھ کے لیے طلب کیاگیاتھا اور پولیس کی حراست میں اُس کی حالت بگڑنے پر پمز ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گیا۔ اے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے مطابق سعادت کی ہلاکت پولیس تشدد کے باعث نہیں ہوئی اور جب اُسے ہسپتال منتقل کیاگیاتو وہ زندہ تھا۔اُنہوں نے بتایاکہ موت کی وجہ جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے درخواست دیدی گئی ہے ۔آئی جی کے احکامات کے بعد تفتیشی افسر گل خان، ایس ایچ او اور اے ایس پی آئی نائن سرکل کوحراست میں لے لیاگیاہے ۔آئی جی بنیامین کاکہناتھاکہ پولیس اہلکاروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور متاثرہ خاندان کیساتھ انصاف ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -