پرویز مشرف کو اشتہاری قراردینے کیخلاف سابق خاتون اول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پرویز مشرف کو اشتہاری قراردینے کیخلاف سابق خاتون اول کی درخواست پر فیصلہ ...
پرویز مشرف کو اشتہاری قراردینے کیخلاف سابق خاتون اول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قراددینے کیخلاف اور اکاﺅنٹس کی بحالی کی درخواست پرتین اکتوبر تک فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق خاتون اول صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت کی ۔صہبا مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے کہاکہ کسی بھی اکاﺅنٹ کو منجمد کرنے سے قبل انکوائری ہوتی ہے لیکن اِس کیس میں ایسا نہیں ہوا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ پرویز مشرف اشتہاری ہیں اور اُن کے ملک واپس آنے تک اکاﺅنٹ بحال نہیں ہوسکتے ۔چوہدری ذوالفقار نے کہاکہ صہبا مشرف کی اپنی کوئی آمدنی نہیں اور مشترکہ اکاﺅنٹ میں بھی پرویز مشرف کے ہی پیسے ہیں ۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو تین اکتوبر کو سنایاجائے گا۔

مزید :

راولپنڈی -