اوآئی سی نے گستاخانہ فلم کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی

اوآئی سی نے گستاخانہ فلم کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی
اوآئی سی نے گستاخانہ فلم کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ فلم اور خاکوں کیخلاف پیش کی گئی پاکستان کی قرار داد اسلامی تعاون تنظیم نے منظور کرتے ہوئے تنظیم میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے گستاخانہ فلم کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے قرارداد او آئی سی وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں وزیرخارجہ حناربانی کھر نے پیش کی ۔ تنظیم میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے سالانہ کوارڈینیشن میٹنگ میں گستاخانہ اقدامات کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہاری کے نام پر مستقل گستاخانہ عمل جاری ہیں اور یہ تمام تر اقدامات مذہب کی آزادی کے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے معیار کی خلاف ورزی ہیں ۔ وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ اقدامات کے بعد دنیا بھر میں پھیلے ایک ارب مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔