گوادر کے قریب پاک بحریہ کامیزائلوں کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر کے قریب پاک بحریہ نے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیاہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی مکران کے ساحل پر ہونیوالی سی سپارک 2012ءمشقوں کے دوران مختلف میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیاگیا جنہوں نے اپنے اہداف کو 100فیصد نشانہ بنایا۔نیول چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک بحریہ سرحدوں کے دفاع کی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے۔