وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی چیک تقسیم کیے

وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی چیک تقسیم کیے
وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی چیک تقسیم کیے

  

جیکب آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو تین ، تین لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کر دئیے ہیں ۔ سرکار ی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے آج سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکب آباد اور کشمور میں بارشوں کا جمع شدہ پانی نکالنے کے لیے کام جاری ہے جبکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج کی طرف سے بھی امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔

مزید :

جیکب آباد -