کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 24افراد گرفتار، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 24افراد گرفتار، مال مسروقہ اور ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 24افراد گرفتار، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقو ں میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں 24ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے ۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی میںپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتا رکرلیاجن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔فیروزآبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 31لیپ ٹاپ ، 22ایل سی ڈیز اور اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔رینجرز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 18ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

مزید :

کراچی -