آمنہ ملک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

آمنہ ملک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
آمنہ ملک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشاب کی سیاسی شخصیت اور سمیرا ملک کی رشتہ دار آمنہ ملک نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے ۔اُنہوں نے یہ اعلان لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ ، راجہ ریاض اور امتیاز صفدر وڑائچ بھی موجود تھے ۔ فریال تالپور نے کہاکہ وہ شہید بھٹو کے مشن کو لے کرآگے بڑھ رہے ہیں ، عوام کی خدمت اور اُ نکے حقوق کاتحفظ ہی پی پی کی سیاست ہے ۔نجی چینل کے ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت نے آمنہ ملک کو سمیرا ملک کے مقابلے میں الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔

مزید :

لاہور -