ملتان میں گینگ وار اراکین سے ڈیڑھ کروڑ کا مال مسروقہ برآمد

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے 33گینگ اراکین کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق گیارہ گینگ کے 33اراکین کو گرفتار کیاگیاجس کے قبضے سے مجموعی طورپر ڈیڑھ کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔