ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے ...
ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

  

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالفیائی کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے 15.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی طرف سے مہیلا جے وردھنے 65رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، سنگاکارا نے 39 اور دلشان نے 13 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے جن میں سیموئل کی ذمہ دارانہ نصف سینچری بھی شامل ہے۔ اوپنر جوڑی اچھا آغاز نہ کر سکی اور جانسن کارلز صرف 12 رنز بنا کر اجنتھا مینڈنس کی گیند پر سٹمپ ہو گئے جبکہ مایہ ناز اور خطرناک اوپنر کرس گیل بھی جادو چلانے میں ناکام رہے اور کارلز کے فوری بعد کلاسکیرا کی گیند پر صرف دو کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکن باﺅلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نپی تلی باﺅلنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار رکھاتاہم مارلن سیمیولز اور ڈوین براوو نے صورتحال کی نزاکت سمجھی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا، انہوں نے 65 رنز کی پارٹنرشپ سے ٹیم کے مجموعی سکور کو 81 پر پہنچا دیا۔ اس موقع پر ڈوین براوو جیون مینڈس کی گیند پر دلشان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ان کے بعد کیرن پولارڈ 90 کے مجموعی سکور پر صرف ایک سکو ر بنا کر واپس لوٹ گئے۔ مارون سیمیولز نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے اور 123 کے مجموعی سکور پر میتھیوز کی گیند پر دلشان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اینڈریو رسل 19 اور کپتان ڈیرن سیمی کوئی سکور بنائے بغیر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے اجنتھا مینڈس نے دو جبکہ کلاسکیرا، میتھیوز اور جیون مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -