کینیڈین شہریت کیلئے انگریزی اور فرانسیسی بول چال میں مہارت لازم قراردے دی گئی

کینیڈین شہریت کیلئے انگریزی اور فرانسیسی بول چال میں مہارت لازم قراردے دی ...
کینیڈین شہریت کیلئے انگریزی اور فرانسیسی بول چال میں مہارت لازم قراردے دی گئی

  

 لندن (بیورورپورٹ) کینیڈین شہریت کے حصول کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے تحت اب شہریت کے حصول کیلئے درخواست دینے والوں کو انگریزی اور فرنچ زبان پر اپنی مہارت کا ثبوت دینا ہو گا۔ شہریت کے درخواست گزار پر حکومت کے منظور شدہاداروں سے حاصل کردہ زبان پر مہارت کے امتحان کا نتیجہ، انگریزی یا فرنچ میں پوسٹ سیکنڈری کی سطح تک تعلیم کی تکمیل کی اسناد یا پھر حکومتی تعاون سے چلنے والے تربیتی پروگرام کے زیر اہتمام مطلوبہ سطح تک کے زبان پر مہارت کے کورس کا سرٹیفیکیٹ جمع کروانا لازم ہو گا۔ انگریزی یا فرنچ پر کچھ عبور1977ءسے لازمی قرار دیا گیا تاہم وزیر امیگریشن جیسن کینے کا کہنا ہے کہ اب امیدواروں کو پہلے ہی اپنے کاغذات میں ثابت کرنا ہو گا کہ وہ فرنچ یا انگریزی پر مطلوبہ سطح تک عبور رکھتے ہیں۔نئے قوانین کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

مزید :

بین الاقوامی -