جہاں انسانوں کا ہجوم گھومتا ہے ۔ ۔ ۔

جہاں انسانوں کا ہجوم گھومتا ہے ۔ ۔ ۔
جہاں انسانوں کا ہجوم گھومتا ہے ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) بہتر سے بہتر کی جستجو انسان کا خاصہ ہے اور اسے اونچائی سے زمین کا نظارہ کرنا اسے اچھا لگتا ہے۔ برطانیہ کے مشہور زمانہ لند ن آئیز کو خوبصورتی اور دنیا کا تیسرا بڑا ویل ہونے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے مگر اب امریکہ کے میئر مسٹر مائیکل نے دنیا کا سب سے بڑا ویل نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس پر 230ملین ڈالر خرچ ہونگے ۔یہ 190میٹر بلند ہو گا اور 2015ءمیں عوام کے لیے کھول دیا جائیگا ۔اس پر سالانہ 4.5ملین افراد سیر کر سکیں گے ۔یہ امر قابل ذکرہے کہ سنگا پور فلائر ویل جو 2008ءمیں تعمیر کیا گیا تھا ،دنیا کا سب سے بڑا ویل ہے، 165میٹر بلند ہے ۔برطانیہ کا ویل لندن آئیز 135میٹر بلند ہے۔ اس پر 3.5ملین افراد سالانہ سی کرتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -