لاجواب سروس ۔۔۔ پی آئی اے عاملی رینکنگ میں’ پھُر ‘ ہو گئی ۔۔۔

لاجواب سروس ۔۔۔ پی آئی اے عاملی رینکنگ میں’ پھُر ‘ ہو گئی ۔۔۔
لاجواب سروس ۔۔۔ پی آئی اے عاملی رینکنگ میں’ پھُر ‘ ہو گئی ۔۔۔

  

لندن (مرزا نعیم الرحمان سے)دنیا کی ٹاپ سو ائیر لائن کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق قطر ائیر لائن نے گزشتہ سال کی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ پی آئی اے اس فہرست میں دور تک دکھائی نہیں دیتی ۔فہرست کے مطابق ایشین ائیر لائن جو پہلے تیسرے اب دوسرے، سنگا پور ائیر لائن جو پہلے دوسرے اب تیسرے ،کیتھی پیسفک جو پہلے چوتھے ‘ اب پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے تاہم اتحاد ائیر ویز نے اپنا چھٹا نمبر برقرار رکھا ہے۔ ترکش ائیر لائن نویں سے ساتویں پر پہنچ گئی ہے۔ ایمریٹس ائیر لائن دسویں سے آٹھویں، تھائی ائیر وئیز پانچویں سے نویں جبکہ لفتھانسا پندرہوں سے چودہویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ عمان ائیر اٹھائیسویں سے 23ویں، برٹش ائیر ویز 44ویں سے 28ویں، ائیر فرانس 55ویں سے 48ویں، پر گلف ائیر 98سے 82ویں ،سعودی ائیر لائن 89سے 87،رائل جارڈین 99سے 94ویں، اور سائپرس ائیر لائن 108سے 99نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کی ٹاپ سو ائیر لائنزمیں پی آئی اے اور ائیر انڈیا کا کہیں بھی نام نہیں ۔یہ معیار ورلڈ ائیر لائن سروس کی طرف سے مسافروں کو فون ائیر پورٹ پر ان کے انٹرویو ‘ جہاز کی اندرونی حالت ‘ عملے کے رویے ‘ وقت کی پابندی ‘وغیرہ کی جانچ پر مبنی ہے ۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن تھری سٹار ائیر لائن کی کل 119ائیر لائنوں میں 87ویں پوزیشن پر ہے جبکہ ائیر انڈیا 20ویں پوزیشن پر براجمان ہے، تھری سٹار ائیر لائن میں سعودی عرب ائیر لائن نے 93نویں پوزیشن حاصل کر رکھی ہے ۔دنیا کی پانچ فائیو سٹار ائیر لائنوں میں قطر‘ سنگارپور‘ اور ملائشیا ائیر لائن شامل ہیں ۔فور سٹار ائیر لائن کی کل 32ائیر لائنوں میں اتحاد ‘ عمان اور ترکش ائیر لائن شامل بھی ہیں ۔دنیا کی 30ائیر لائن ٹو سٹار میں اور ایک ون سٹار میں شامل ہے۔ ورلڈ رینکنگ میں برٹش ائیر ویز 28ویں نمبر پر ہے ۔یہ ڈیٹا سکائی ٹریکس سے حاصل کیا جا سکتا ہے دنیا کی ائیر لائن میں سے 123ائیر لائن سروس پی آئی اے سے بہتر ہیں۔ یہ امر قابل زکرہے کہ دنیا میں اس وقت 187ائیر لائنز آپریٹ کر رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -