مسلم ممالک یورپی ملکوں کاتجارتی بائیکاٹ کریں:حامدسعیدکاظمی

مسلم ممالک یورپی ملکوں کاتجارتی بائیکاٹ کریں:حامدسعیدکاظمی
مسلم ممالک یورپی ملکوں کاتجارتی بائیکاٹ کریں:حامدسعیدکاظمی

  

 راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ گستاخ رسالت کے خاتمہ کے لیے یورپی ممالک سے اسلامی دنیا کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کوٹ مٹھن دربارپر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوفیا کرام کے مزارات امن و محبت کے علمدار ہیں ۔دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے صوفیا کرام کی تعلیمات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسالت مآب کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی روک تھام کے لیے اسلامی دنیا یورپی ممالک کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کرے۔ ان کہنا تھا کہ گستاخی کے مرتکب ہونے والے عناصر عالمی سطح پر مسلمانوں کو بدنام کر کے بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

مزید :

راجن پور -