لیگی کارکنوں میں کرسی پر ”کرسیاں“چل گئیں

لیگی کارکنوں میں کرسی پر ”کرسیاں“چل گئیں
لیگی کارکنوں میں کرسی پر ”کرسیاں“چل گئیں

  

 حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق کے جلسے میں کرسیوں پر بیٹھنے کے تنازعہ پر ن لیگی کارکنان آپس میں جھگڑ پڑے ۔جس کا نواز شریف نے نوٹس لے لیاہے۔حیدر آباد پریس کلب میں جلسئے کے دوران کرسیوں پربیٹھنے کے تنازعے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی اور مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلاس مارے اور گالیاں بھی دیں۔دوسری جانب ایک بیان میںنواز شریف نے کہاکہ پارٹی میں بد نظمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما غوث علی شاہ کوجھگڑے کے ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ نواز شریف نے واقعے کی ویڈیو فوٹیج بھی منگوا لی ہے۔

مزید :

حیدرآباد -