مسئلہ کشمیر ،اقوامِ متحدہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے:بیرسٹر امجدملک

مسئلہ کشمیر ،اقوامِ متحدہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے:بیرسٹر امجدملک
مسئلہ کشمیر ،اقوامِ متحدہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے:بیرسٹر امجدملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( بیورو رپورٹ )آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے پاکستان کا موَ قف انتہاہی مدبرانہ اور جارحانہ انداز میں پیش کیا ہے اور قوم کی ترجمانی کی ہے لیکن بھارت نے صرف ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پاکستان ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی اور خودمختاری ہر انسان کا پیدائشی اور بنیادی حق ہے اور کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہئے ، کشمیر ی ایک طویل عرصے سے آزادی کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں اس کی تائید کرچکی ہیں لیکن بھارت مسلسل اپنی ہٹ دھرمی پر تُلا ہوا ہے اور اب بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو آﺅٹ ڈیٹڈ کہہ کر براہِ راست اقوامِ متحدہ کی توہین کی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے کیونکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا گیا ہے جس سے بھارت مسلسل انکاری ہے اور اباس نے ان قراردادوں کی ہی نفی کرڈالی ہے ۔