ڈرامہ سیریل ”چھاﺅں“میں پاور فل کردار ہے، شبیر جان

ڈرامہ سیریل ”چھاﺅں“میں پاور فل کردار ہے، شبیر جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”چھاﺅں“میں ایک پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردار ادا کررہا ہوںیہ میرے فنّی کیرئیر کے چند بہترین کرداروں میں سے ایک ہوگا۔میں نے بہت کم ایسے پاور فُل رول کئے ہیں ۔ گزشتہ روز لاہورکے نواحی علاقے میں دوران ریکارڈنگ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ میں اس ڈرامہ سیریل میں ایک ایسے شخص کا کردارا دا کررہا ہوں جواپنے اصولوں کا پکا ہے۔اس میگا پراجیکٹ کو کاشف نثار ڈائریکٹ کررہے ہیں ۔”چھاﺅں “کے پروڈیوسر نعمان اعجاز،پروڈکشن ڈیزائنر نوید اکبر اور ڈائریکٹرآف فوٹو گرافی راشد عباس ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شبیر جان نے بتایا کہ اس ڈرامے میں میرے علاوہ صباءقمر،نادیہ افگن ،سلیم معراج،ایشل سید،دانش تیمور اور ثمینہ احمد اہم کردار وں میں نظر آئیں گے۔کاشف نثار ایک بہترین ڈائریکٹر انہیں اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے۔یہ ڈرامہ سیریل جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔

مزید :

کلچر -