ڈرامہ ”پریوں کی بارات “موضوع کے اعتبار سے انوکھا اور اچھوتا ہوگا، اتفاق ٹھاکر

ڈرامہ ”پریوں کی بارات “موضوع کے اعتبار سے انوکھا اور اچھوتا ہوگا، اتفاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پروڈیوسر اتفاق ٹھاکر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے میرے ڈرامہ ”پریوں کی بارات “موضوع کے اعتبار سے انوکھا اور اچھوتا ہوگا ۔اس ڈرامے میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہونگے میرے پروڈیوسر اور میں نے مکمل فیملی ڈرامہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ عوام فحاشی کو رد کرچکے ہیں۔اتفاق ٹھاکرنے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہم آج اپنے کلچر کو چھوڑکر پڑوسی ملک کے کلچر کو پروموٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ‘مقامی میڈیا کو بھارت کی بجائے اپنی فلم‘ ڈرامہ اورسٹیج انڈسٹری اور اس سے وابستہ فنکاروں کو پروموٹ کرنا چاہیے ۔ سٹیج ڈرامہ کی بہتری کے لئے اپنی ہر ممکن تجاویز دیتا ہوں لیکن سب کو اتحاد کرنا ہوگا تبھی ہم کامیابی حاصل کرسکیںگے۔

مزید :

کلچر -