مسلم لیگ(ق) جلد ملک بھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،ناصر گلمسلم لیگ(ق) جلد ملک بھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،ناصر گل

مسلم لیگ(ق) جلد ملک بھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،ناصر گلمسلم لیگ(ق) جلد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر ) مسلم لےگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ قوم کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مجبور و مقہور عوام کی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچانے کا عزم لئے شب و روز خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کر رہا ہے مسلم لیگ کی ملکی سطح پر تنظیم سازی کا سلسلہ صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور صدر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پھر سے شروع کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں کارکنوں کی تنظیمی میٹنگ کے موقع پر کیا میٹنگ میں جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب ذوالفقار پبن‘ جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب میاں محمد فاروق‘ یوتھ ونگ لاہور کے صدر حاجی شکیل سمیت دیگر رہنما¶ں اور عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ناصر محمود گل نے کہا کہ پنجاب کی سطح پر پارٹی کو از سر نومنظم کرنے کیلئے تنظیم سازی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور پنجاب بھر کے ضلعی صدور کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں بہت تیزی سے پیش رفت کی جا رہی ہے اور عوام میں پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو اجاگر کرنے کیلئے صوبہ بھر میں کارنر میٹنگ کا انعقاد جاری ہے اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ میاں محمد فاروق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی حقیقی معنوں میں قوم کے حقیقی رہنما اور درد دل رکھنے والے سیاستدان ہیں عوام موجودہ حکومت کی استحصالی پالیسیوں کے باعث اس وقت انتہائی کرب و ابتلا میں مبتلا ہیں جس کا چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو بخوبی احساس ہے اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے پارٹی کی ملکی و صوبائی سطح پر تنظیم سازی کا حکم دیا ہے اور انشاءاللہ وہ وقت قریب ہے جب پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔