حکومت نے توانائی کے شعبے میں ٹھوس اقدامات کئے،کنول نعمان

Sep 29, 2013


لااہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے توانائی کے شعبے میں ٹھوس اقداما ت کئے ہیں جن کی وجہ سے توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش بن گیا ہے مسلم لیگ( ن )کی حکومت کا مقصد انرجی کرائسس کو مختصر ترین وقت میں درست کرنا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کوئلہ،گیس اور پانی جیسے وسائل سے سستی توانائی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے تھوڑے عرصہ میں مسلم لیگ( ن )کی حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پا لے گی اور عوام کو سستی بجلی مہیا ہو جائے گی۔

مزیدخبریں