جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،وسیم اختر
لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومتیں سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد نہیں کررہیں جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے متراف ہے دونوں بڑی جماعتیںخلوص نیت سے بلدیاتی انتخابات کاانعقاد نہیں چاہتیںجمہوریت کااستحکام اور اس کی بنیادیں اختیارات اور فنڈزکو عوام کے نمائندوں میں تقسیم کرنے سے ہی مضبوط ہوتی ہیںبدقسمتی کی بات ہے کہ جب کبھی کوئی فوجی آمر آیاتو اس نے بلدیاتی انتخابات کروائے مگر سیاسی نمائندے ہمیشہ اس سے بھاگتے رہے ہیںجماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میںبھرپوراندازمیںحصہ لے گی انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات آئین کا تقاضاہے جب آئین پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہ کیاجائے تو اداروں میںتصادم کی فضاءپیداہوجاتی ہے اور حکومتوںکے قائم رہنے کاجوازختم ہوجاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور عوام کو خوشحال بنانے کے لئے بلدیاتی نظام کے قیام کو جلد ازجلد ممکن بنایاجائے ناظم اور کونسلرکے کرنے کے کام ایم این اے اور ایم پی اے کررہا ہے آئین پاکستان کے آرٹیکل 140الف کے تحت صوبے پابند ہیںکہ وہ مقامی حکومتیںقائم کرکے ان کے منتخب نمائندوںکوسیاسی،انتظامی اور مالی ذمہ داریاںاور اختیارات منتقل کردیںڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی سے ہی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اس سے فرارآمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے10کروڑآبادی والے صوبے میں عوام دن بدن مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیںلاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے کسی کی بھی جان ومال محفوظ نہیںجاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے بلدیاتی نظام کو پنپنے کاموقع نہیں دیا۔