ایس ایس ی پی نے انشورنس انڈسٹری کے فروغ کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تجاویز دے دیں

ایس ایس ی پی نے انشورنس انڈسٹری کے فروغ کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تجاویز دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس انڈسٹری کے فروغ کے لیے 2002 کے انشورنس قوانین میں تبدیلی کی تجاویز دی ہیں جن کا مقصد انشورنس کمپنیو ں کی استعداد کار کو بڑھانا اور ان کے مالی معاملات میں شفافیت لاناہے۔ مجوزہ ترامیم گزٹ آف پاکستان کے ذریعے لوگوں کی آرا جاننے کے لیے جاری کر دی گئی ہیں ۔ مجوزہ ترامیم کے ذریعے بروکرز کے لائسنس ،اداشدہ سرمایہ ، اثاثہ جات کی قدر ،رجسٹریشن اور تجدیدی فیس ،قانونی ڈیپازٹ کی ضروریات، پیشہ ور لوگوں کی انشورنس ضروریات اور انشورنس بروکرز کے ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیٹو کے لیے معیار جیسے امور کا احاطہ کیا گیاہے۔پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت انشورنس آگاہی کی کمی ہے۔ کمشنر انشورنس محمد آصف عارف نے امید ظاہر کی ہے کہ مجوزہ قوانین کے نفاذ سے انشورنس انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا اور عوام الناس کے سرمائے کو بھی مناسب تحفظ میسر آئے گا۔شراکت دار ان قوانین کے حوالے سے کمیشن کو 19اکتوبر تک رائے دے سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -