آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی
کینبرا (این این آئی) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی، ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں لگنے والی آگ نے مشرقی ٹاﺅن شیلو بے کا رخ کر لیا جہاں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا کے مطابق نیو ساﺅتھ ویلز کی ریاست میں 40مختلف مقامات پر آگ لگی تھی جس میں سے18مقامات کی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ فائر فائٹرز کا عملہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔