سن 2100 تک قطب شمالی پہ جمی برف گرمیوں میں 43 سے 94 فیصد تک کم ہو جائے گی
سٹاک ہومز(اے پی پی)آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ماہرین کے ایک بین الریاستی گروپ نے سویڈن کے دارالحکومت میں منعقدہ ایک کانفرنس میں عالمی حدت میں اضافے بارے رپورٹ پیش کر دی ہے جو اس میدان میں گذشتہ برس کی گئی تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ سائنسدانوں کو یقین ہے کہ انسانوں کی سرگرمیاں کرہ ارض پر حدت میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔
یقین کیا جاتا ہے کہ سن 2100 تک سن 1900 کے مقابلے میں عالمی طور پر درجہ حرارت میں اوسطاً ڈیڑھ درجے کا اضافہ ہو جائے گا باوجود اس کے کہ مضر گیسوں کا اخراج اس قدر زیادہ بھی نہیں ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سن 2100 تک قطب شمالی پہ جمی برف گرمیوں میں 43 سے 94 فیصد تک کم ہو جائے گی۔