مذاکرات سے قبل طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے، عمران خان

مذاکرات سے قبل طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی اے )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگ یا مذاکرات کے علاوہ امن کا کوئی راستہ نہیں نو سال سے دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں لیکن طالبان کے گروپ ایک سے بڑھ کر تیس ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے ملک میں امن نہیں چاہتا دیکھنا ہو گا کہ طالبان کے تیس گروپوں کی پشت پناہی کون کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ان کی نہیں وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، بات چیت سے قبل دونوں جانب سے سیز فائر ہونا چاہیے اس کے بعد جو بھی خلاف ورزی کرے اس کے ساتھ مذاکرات نہ کئے جائیں۔ طالبان سے مذاکرات کے لئے پہلے دفتر کھول کر فائربندی کی جائے، ہم نے 9 سال تک جنگ کی اب مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے اوراگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر جنگ کا راستہ ہی اختیار کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -