جاپان نے کوریا کو ہرا کر ویمنز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

جاپان نے کوریا کو ہرا کر ویمنز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور ( نیٹ نیوز) جاپان نے آٹھواں ویمنز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ جاپان نے فیصلہ کن معرکے میں کوریا کو اعصاب شکن مقابلے میں 2-1 گول سے زیر کیا۔ جاپان نے دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس سے قبل جاپان نے 2007ءمیں کوریا ہی کو فائنل میں زیر کر کے ٹائٹل جیتا تھا۔ بھارت نے چین کو پنالٹی سٹروکس پر شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں جاپان کا مقابلہ کوریا سے تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی شاندار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت جاپان کے ساتھ رہی اور اس نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت کا مقابلہ چین سے تھا۔
 دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا، پنالٹی سٹروکس پر بھارت نے چین کو دو کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔