پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی بیسویں قسط اداکردی
کراچی (این این آئی) پاکستان نے قرضے کی ایک اور قسط آئی ایم ایف کو کامیابی سے واپس کردی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان نے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ پروگرام کے تحت لئے گئے قرضے کی واپسی کی مد میں بیسویں قسط آئی ایم ایف کو ادا کردی ہے قسط کی مالیت 14 کروڑ 66 لاکھ ڈالرہے۔