مائیکل برائن کوکسن انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے صدر منتخب
روم( نیٹ نیوز)برطانیہ کے مائیکل برائن کوکسن انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے صدر منتخب ہو گئے۔ کوکسن نے آئرلینڈ کے پیٹ میک کائیڈ کو 24 ووٹ سے شکست دی۔ یو سی آئی کانگریس اجلاس روم، اٹلی میں منعقد ہوا جس میں صدارت کے عہدے کیلئے انتخابات ہوئے اور برطانیہ کے مائیکل برائن کوکسن نے یو سی آئی کے موجودہ صدر میک کائیڈ کو شکست دی۔ کوکسن 1997ءسے برٹش سائیکلنگ میں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اپنی نئی پوزیشن کا چارج سنبھالنے کیلئے وہ جلد استعفی برٹش سائیکلنگ سے استعفی دیں گے۔ اس موقع پر برائن کوکسن نے اپنے بیان میں کہا کہ یو سی آئی کا صدر منتخب ہونا ان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس پر وہ یو سی آئی حکام کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ بطور صدر میری اولین ترجیح سائیکلنگ میں مکمل آزادانہ اینٹی ڈوپنگ پروسیجرز متعارف کرانا ہے۔