اسپاٹ فکسنگ ، میرووین ویسٹ فیلڈنے موقف پیش کردیا
کراچی(آن لائن) انگلش کرکٹر میروین ویسٹ فیلڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کردیا اپنے کئے ہوئے جرم کو لیگ اسپنر دانش کنیریا کے کھاتے میں ڈال دیا پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اعتراف تو کرلیا ہے لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان لیگ اسپنر دانش کنیریا پر بھی یہ الزام لگایا ہے کہ پاکستانی لیگ اسپنر سے دوستی انہیں مہنگی پڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا سے ان کی پہلی بار ملاقات اس وقت ہوئی جب ان کی عمر اٹھارہ برس تھی الیکس ٹیم میں تمام کھلاڑیوں نے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تو وہ انہیں منع نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کیئے کی سزا مل چکی ہے۔