بھارتی ٹیم جونیئر ڈیوس کپ فائنلز میں ارجنٹائن کو شکست دینے کے باوجود ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
میکسیکو سٹی ( نیٹ نیوز) بھارتی ٹیم جونیئر ڈیوس کپ فائنلز میں ارجنٹائن کو شکست دینے کے باوجود ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ پہلے سنگل مقابلے میں ارجنٹائن کے کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی تاہم بھارت کے سامیٹ نیگل نے ارجنٹائن کے کھلاڑی کو دوسرے سنگل میچ میں شکست دے کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن ڈبل مقابلے میں سامیٹ نیگل اور دیش مکھ پر مشتمل بھارتی جوڑی نے جان پبلو اور آگسٹن پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو زیر کر کے میچ 2-1 سے جیت لیا۔
بھارتی ٹیم گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی جس کی وجہ سے وہ کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔