گیلانی کامغوی صاحبزادے اور اغوا کاروںسے رابطہ

Sep 29, 2013


 لاہور(آئی اےن پی) پےپلزپارٹی کے وائس چےئر مےن سےد ےوسف رضا گےلانی کا اپنے اغواءشدہ صاحبزادے علی حےدر گےلانی اور انکے اغواءکاروں سے ٹےلی فونک رابط ‘اغواءکاروں نے علی حےدر گےلانی کی رہائی کےلئے اربوں روپے کی رقم دےنے کا مطالبہ کر دےا ہے ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ےوسف رضاگےلانی کی طالبان کے ساتھ رابطے رکھنے والے اےک سابق رکن قومی اسمبلی نے وزےر ستان مےں موجود علی حےدر گےلانی کو اغواءکر نےوالوں سے بذرےعہ ٹےلی فونک رابطہ کرواےا ہے جس مےں اغواءکاروں نے اربوں روپے کی رقم دےنے کا مطالبہ کےا ہے اور ےوسف رضا گےلانی نے انہےں رقم کر نے کے بارے مےں بھی کہا ہے لےکن اغواءکا راپنے مطالبے پر بضد ہےں جس پر سےدےوسف رضا گےلانی نے انہےں جلد کوئی جواب دےنے کی ےقےن دہانی کروائی ہے اور اس دوران ےوسف رضا گےلانی کی اپنے صاحبزادے علی حےدر گےلانی سے بھی ٹےلی فون پر بات چےت ہو ئی ہے ۔

مزیدخبریں