کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرکے قوم کا مستقبل تباہ کیا جارہا : سابق چیئرمین واپڈا
لاہور(اے پی اے )لاہور میں انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کے زیر اہتمام نظرانداز کالاباغ ڈیم کے موضوع پر ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چئیرمین واپڈ اشمس الملک کا کہنا تھا کہ1980ءمیں ہونے والی ریسرچ کے مطابق کالاباغ ڈیم سے 9پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جا سکتی تھی جو آج ایک روپیہ 54پیسے فی یونٹ ہے۔ لیکن آج فرنس آئل سے بارہ ارب یونٹ سولہ روپے پچاس پیسے میں بن رہے ہیں کیا یہ وفاق کیلئے خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے دس ملین ایکڑ اراضی کو پیداوار کیلئے پانی دیا جا سکتا ہے۔ نوشہرہ یا پشاور کے ڈوبنے کی باتیں سب جھوٹ پر مبنی ہیں۔1929ءاور2010 ءمیں نوشہرہ ڈوبا تھا کیا اس وقت کالا باغ ڈیم بنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن کسی ریاست کو تباہ کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے اس کے اداروں کو کمزور کیا جاتا ہے اور یہی کچھ کالاباغ ڈیم تعمیر نہ کرکے کیا جا رہا ہے۔اس موقع پرانسٹیٹیوٹ آف انجینئر نگ پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالاباغ ڈیم پر بھی ایک تھنک ٹینک تشکیل دیں گے۔
چیئرمین واپڈ