اے ایف سی پریذیڈنٹ فٹبال کپ کا فائنل آج ہوگا
کوالالمپور( نیٹ نیوز)اے ایف سی پریذیڈنٹ فٹ بال کپ کا فائنل آج کو کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان پریمیئر چیمپئن کلب کے آر ایل اور ترکمانستان کلب بالکن ایف سی آمنے سامنے ہوں گے۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے جن میں گروپ اے کی فاتح ترکمانستان کلب بالکن ایف سی اور گروپ اے کی فاتح پاکستان کے آر ایل کلب شامل ہیں۔ کے آر ایل اور بالکن ایف سی کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور دونوں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ فائنل میچ کانٹے دار ہو گا۔