انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے

انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اے پی پی) اے ایف سی انڈر 16فٹ بال چیمپئن شپ کوالیفائر کے تیسرے اور آخری روز آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے مدمقابل ہو گی۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ میں آج پہلا میچ شام چاربجے ایران اور متحدہ عرب امارات جبکہ دوسرا میچ شام سات بجے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایران کی ٹیم اب تک کھیلے گئے دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے اور اگلے میچ میں اس کا مقابلہ سری لنکا کی کمزور ٹیم سے ہونا ہے جس کے باعث اس کے اگلے برس تھائی لینڈ میں ہونے والے مین راﺅنڈ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان، متحدہ عرب امارات اور ایران کی ٹیموں کے خلاف اپنے دو نوں میچز ہار کر مین راﺅنڈ میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے ۔