لائنل میسی فائنل ورلڈ کپ کوالیفائرز میچوں کیلئے ارجنٹائن ٹیم کے کپتان مقرر
بیونس آئرس( نیٹ نیوز) لائنل میسی آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے سلسلے میں ساﺅتھ امریکن کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے آخری دو میچوں میں ارجنٹائن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ارجنٹائن کی ٹیم پہلے ہی میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پیرو اور یورو گوئے کے خلاف میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، دونوں میچوں میں لائنل میسی قیادت کریں گے۔ ارجنٹائن کی ٹیم 11 اکتوبر کو پیرو اور 15 اکتوبر کو یورو گوئے کے مدمقابل ہو گی۔