پیٹرا کویٹووا نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیٹرا کویٹووا نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ٹوکیو( نیٹ نیوز) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کویٹووا نے پان پیسفک اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کویٹووا نے فائنل میں اینجلیق کربر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ جاپان میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کا مقابلہ جرمنی کی اینجلیق کربر سے تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے کویٹووا کا ساتھ دیا اور انہوں نے جرمن کھلاڑی کو 6-2، 0-6 اور 6-3 سے ہرا کر پان پیسفک اوپن ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر گیارہواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔