سلطان جوہر ہاکی کپ، بھارت اور ملائشیاءفائنل میں آج مدمقابل

سلطان جوہر ہاکی کپ، بھارت اور ملائشیاءفائنل میں آج مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور ( نیٹ نیوز) تیسرے سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں میزبان ملائیشیا کی ٹیم بھارت کے آمنے سامنے ہو گی۔ دونوں ٹیمیں مسلسل چار، چار میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہیں، پاکستانی ٹیم دو میچ ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور میزبان ملائیشیا اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے ابتدائی چار، چار میچ جیت کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کر رکھی ہے جن کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ملائیشیا سمیت پاکستان، بھارت، ارجنٹائن، انگلینڈ اور کوریا شامل ہیں۔