سعودی عرب میں میڈیکل مشن کامیابی سے فرائض سرانجام دے رہا ، ڈی جی حج
لاہور( ڈویلپمنٹ سیل)81629عازمین حجاج حجاز مقدس پہنچ گئے ،پری حج آپریشن کا میابی سے جاری ہے،9اکتو بر کو پا کستان سے 143043عازمین کو ملک بھر سے سعو دی عرب پہنچانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا، پی آئی اے کی 90سعودی ایئر لائنز کی 66اور شاہین ایئر لائنز کی 65حج فلائٹ پہنچ چکی ہیں، ڈی جی حج سید ابو عاکف کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو ،ڈی جی حج نے بتایا کر اچی، لاہور ، اسلام آباد ،فیصل آباد ،ملتان ،سکھر ،رحیم یار خان ،سیالکو ٹ سے حج فلائٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈی جی حج نے بتایا ہمارا مانیٹرنگ سیل کا میا بی سے کام کر رہا ہے،عازمین حج کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ میڈیکل مشن احسن انداز سے فرائض سر انجام دے رہا ہے،جدہ میں گزشتہ سالوں کی نسبت بہت تھو ڑا وقت لگ رہاہے ڈیڑھ گھنٹہ میں بھی روانگی ہوئی ہے،ساڑھے تین گھنٹے بھی لگے ہیں جدہ میں عازمین حج کی مشکلات کم ہوئی ۔
حج آپریشن