ہارورڈ یونیورسٹی کا ملالہ کیلئے ایوارڈ، ڈاکٹرنہیں ، سیاستدان بنوں گی: ملالہ یوسفزئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ملالہ یوسف زئی کو 2013ءکےلئے پیٹر گومز ہیومینی ٹیرین ایوارڈ سے نوازا ہے۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے دورے میں ملالہ کو ہارورڈ فاﺅنڈیشن کی جانب سے پیٹر گومز ہیومینی ٹیرین ایوارڈ 2013 ءدیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملالہ نے کہا کہ اب وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ سیاست دان بننا چاہتی ہے کیونکہ ڈاکٹر صرف زخموں کا علاج کرسکتا ہے تاہم سیاست دان لوگوں کو زخمی ہونے سے روک سکتا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ امید ہے کہ ایک دن وہ پاکستان واپس جائے گی اور وہاں ہارورڈ جیسا تعلیمی ادارہ قائم کرے گی۔