کراچی میں بداخلاقی کے بعد لڑکی کا قتل ، منہ بولی خالہ اور بیٹے کا دوست گرفتار

کراچی میں بداخلاقی کے بعد لڑکی کا قتل ، منہ بولی خالہ اور بیٹے کا دوست گرفتار
کراچی میں بداخلاقی کے بعد لڑکی کا قتل ، منہ بولی خالہ اور بیٹے کا دوست گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں دو روز قبل اغوا کے بعد قتل ہونے والی 13سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ بچی کو سکول سے لے جانے والی منہ بولی خالہ اور اسکے بیٹے کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تیرہ سالہ نیہا کے قتل میں ملوث منہ بولی خالہ حمیدہ اور اسکے بیٹے شاہد کے دوست فیصل کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شاہد اور اس کے ایک اور ساتھی کامران کی تاحال تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ حمیدہ اور فیصل 24 ستمبر کی صبح بچی کو اسکول سے چھٹی کراکے نیو کراچی کے ایک مکان میں لے گئے تھے۔ہفتہ کو فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ شاہد اور کامران نے بچی کے ساتھ بداخلاقی کی تھی۔ اور پھر قتل کرکے لاش سرخ رنگ کی کار کے ذریعے ساحل پر پھینک دی تھی۔ ذرائع کے مطابق حمیدہ نے پولیس کو بتایا کہ ہے کہ وہ بچی کے والد ریاست کی جائیداد ہتھیانا چاہتی تھی لیکن پولیس کو شبہ ہے کہ اسکے علاوہ بھی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے اور ریاست کے خاندان کو کوئی فرد بھی قتل میں ملوث ہے۔علاوہ ازین اورنگ ٹاﺅن میں 6سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔اورنگی ٹان سیکٹر11 ایل بلاک میں ملزم اشرف ایک 6 سالہ بچی کو ایک ڈسپنسری کی چھت پر لے گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، ایس پی ویسٹ چودھری اسد کے مطابق بچی اورنگی ٹاو¿ن کے علاقے صابری چوک سے ملی۔ بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم اشرف کو تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے ڈی اے میں چپڑاسی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ملزم کے تھانے لے کرآئی تو وہاں علاقے کی خواتین کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی اور غصے میں مشتعل خواتین نے ملزم کی چپلوں سے پٹائی کی۔

مزید :

کراچی -