قومی ٹیم ورلڈ باکسنگ چےمپئن شپ مےں شرکت کےلئے 11 اکتوبر کو قازقستان روانہ ہو گی

قومی ٹیم ورلڈ باکسنگ چےمپئن شپ مےں شرکت کےلئے 11 اکتوبر کو قازقستان روانہ ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے اےن اےن ) ورلڈ باکسنگ چےمپئن شپ مےں شرکت کےلئے قومی ٹےم 11 اکتوبر کو قازقستان کے شہر الماتے روانہ ہو گی۔ اس سلسلے مےں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اقبال حسین نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ چیمپئن شپ کے 49 کے جی میں محیب باچا، 52کے جی میں محمد وسیم، 56 کے جی میں نادر بلوچ، 60 کے جی میر بالاچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ ٹیم کے کوچز علی بخش اور محمد طارق جبکہ اقبال حسین منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم 11اکتوبر کو قازقستان روانہ ہوگی۔