بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 4 اکتوبر سے شروع ہو گی
ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور واحد ٹوئنٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز 4 اکتوبر سے شروع ہوگی ۔ اس سیریز کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا ۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز 4اکتوبر کو تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی ۔ یہ پریکٹس میچ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کی ٹیم کیخلاف کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 9سے 13اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21سے 25اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔