شاہدہ منی نے اسلام آباد کے پوش علاقے میں انتہائی قیمتی گھر خرید لیا
لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے اسلام آباد کے پوش علاقے میں انتہائی قیمتی گھر خرید لیا ہے ۔ان دنوں اس گھر کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے ذرائع کے مطابق شاہدہ منی اس گھر کی سجاوٹ میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ جہاں انسان نے رہنا ہو وہاں کا ماحول خوبصورت ہونا ضروری ہے ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے بتایا کہ میرا شوز اور دیگر کاموں کے سلسلے میں بہت زیادہ اسلام آباد آنا جانا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہاں پر ذاتی گھر کا ہونا بہت ضروری تھا ۔یہ گھر جس علاقے میں واقع ہے وہاں کی لوکیشن بہت زبردست ہے چاروں طرف ہریالی اور خوبصورت نظارے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ یہاں کا ماحول بہت پرسکون ہے۔اس کی تزین و آرائش مکمل ہونے کے بعد میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو دعوت پر مدعو کروں گی۔